• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نے بگ باس سے باہر آکر شو کی حقیقت دنیا کو بتادی

بھارتی ادکارہ نے ریئلٹی شو بگ باس سے اخراج کے بعد اس شو کی حقیقت دنیا کے سامنے بیان کرکے رکھ دی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کویتا کوشک رضاکارانہ طور پر بگ باس 14 سے نکل گئی ہیں، وائلڈ کارڈ کی بنیاد پر شو میں شامل ہوئی تھیں۔ 

شو کی ایک اور مدِ مقابل امیدوار روبینہ دلائیک کے ساتھ اکثر ان کی لڑائی چلتی رہتی اور دونوں ایک دوسرے پر نفرت انگیز جملے بھی کستیں، تاہم ایک روز لڑائی کے دوران کویتا کوشک بگ باس ہاؤس کے مرکزی دروازے سے باہر نکلیں اور شو چھوڑ کر چلی گئیں۔ 

سوشل میڈیا پر صارفین نے کویتا کوشک سے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور ان سے بگ باس کو خود ہی چھوڑنے کی وجہ اور اس شو کی حقیقت بتادی۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ انھیں بگ باس کا گھر چھوڑنے کے بجائے روبینہ دلائیک کا منہ توڑنا چاہیے تھا، جس پر کویتا کوشک نے کہا کہ ’میں نفرت اور غلط فہمیوں کا گھر ہمیشہ ہی چھوڑوں گی چاہے کتنا بھی نقصان ہو۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ منہ توڑنا مشکل بات نہیں ہوتی لیکن چیزوں کو وقت کے حوالے سے کرنا ہی صحیح ہے۔  

ایک اور صارف کے کمنٹ کے جواب میں کویتا نے کہا کہ سب یہاں سوال کے جواب میں انھوں نے بگ باس کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں ناظرین کو دکھانے کے لیے سب فرضی مواد ہے۔ 

کویتا نے یہ بھی کہا کہ وہ یہاں سے باہر آنے کے لیے بے چین تھیں، وہاں رکنا نہیں چاہتی تھیں، اب ہر کوئی یہ بات نہیں سمجھتا ہے۔ 

تازہ ترین