• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیرکے خلاف مبینہ طور پر زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ رینو شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہاراشٹرا کے وزیر دھنن جے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دھنن جے منڈے کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

بھارتی گلوکارہ نےایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے پیغام میں ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو منشن کیا ہے اور وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق رینو شرما کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر مجھے شادی اور فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا جھانسہ دے کر کئی برس سے زیادتی کانشانہ بناتا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے دھنن جے منڈے پر شادی کے لیے اصرار کیا تو اُس نے مجھے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا بہانہ بنایا۔

رینو شرما نے الزام لگایا کہ 2013ء میں نے اپنا نمبر بند کیا اور ممبئی چھوڑ گئی تو دھنن جے مجھے اندور شہر سے زبردستی واپس لایا اور کرائے کے فلیٹ میں رکھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھنن جے منڈے رینو شرما سے شادی سے مسلسل انکاری ہے۔ ریاستی وزیر نے گلوکارہ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ مجھے بدنام اور بلیک میل کررہی ہے۔

دھنن جے منڈے نے گلوکارہ کی بہن سے ماضی میں تعلقات کا اعتراف کیا اور کہاکہ اُس سے میرے دو بچے ہیں جنہیں اپنا نام بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2019ء میں ان دونوں بہنوں نے مجھے پیسے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کیا تھا جس پر میں نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر الزامات سامنے آنے کے بعد ریاستی وزیر کو مہاراشٹرا کی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

تازہ ترین