• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی


بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی۔

پانی کے رساؤ سے قرب و جوار کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا۔

ایک ہفتے کے دوران پائپ لائن پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے کراچی کو متبادل لائنوں کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

تازہ ترین