• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی درآمد پر ٹیکس کم کرنے کی سمری تیار

وزراتِ صعنت و پیداوار نے چینی کی درآمد پر ٹیکس کم کرنے کی سمری تیار کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سمری میں درآمدی چینی پر ودہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بھی کم کرنے، درآمدی چینی پر ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ 

اسی طرح درآمدی چینی پر ٹیکس 6 ماہ کے لیے کم اور ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ 

حکومت کی چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے خام چینی بھی درآمد کرنے کی تجویز بھی سمری میں شامل ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کےبعدعملی اقدامات اٹھائےجائیں گئے۔

تازہ ترین