کوئٹہ (سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و کانداران کے بانی حاجی محمد ہاشم اچکزئی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی سٹی صدر حاجی محمد صدیق اچکزئی سینئر نائب صدر حاجی عبدالشکور نورزئی حاجی عبدالواحد حاجی نیک محمد عبدالشکور خان امان اللہ خان گل بدین خان حاجی اللہ نور سردار ولی حافظ عبدالواحد جبار خان بہادر خان اوردیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے چمن شہر کے تمام چھوٹی بڑی سڑکوں ٹرنچ روڈ تاج روڈ قندھاری بازار مال روڈ عبدالستار روڈ سہیل خان روڈ تاج میر خان روڈ راچند بازار بوغرہ روڈ پائور ہاوس روڈ میرجان روڈ مسجد روڈ اور کامرس روڈ میں ون وے نظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے گاڑیوںکی بے جا پارکنگ کی وجہ سے تاجر دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شہر کی رونق بھی متاثر ہورہی ہے متعلقہ حکام چمن شہر میں ون ویز کو فوری فعال اور ٹریفک پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔