• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں ملیں، دو کی شناخت نہیں ہوسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے3افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گارڈن دھوبی گارڈکے قریب کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی ذبح شدہ لاش ملی ہے ، شناخت نہیں ہوسکی عمر25سال ہے ،پولیس نےلاش سرد خانے منتقل کردی ۔ قائد آبادپُل کے نیچے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے شناخت فوری نہیں ہوسکی ،میڑوو ل شہید قبرستان سے 26سالہ لیاقت زمان کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔

تازہ ترین