آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کالعدم ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کے ملزم کو 5 سال قید و جرمانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈنگ کے کیس میں ملزم عبدالرحمان عرف سندھی کو ساڑھے پانچ برس قید بامشقت اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ملزم عبدالرحمان عرف سندھی نے عدالت کے روبرو اپنا جرم قبول کرلیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم نے رضاکارانہ طور پر اپنا جرم قبول کیا ہے، مجرم نے دوبارہ ایسا جرم نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، رضاکارانہ طور پر جرم قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کم سزا دی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید