• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر پراسیکوٹر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر، بغاوت کے مقدمے میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر پراسیکوٹر کو20جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، علی وزیر کو پشاور اور دیگر چار ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا، مقدمے میں منظور پشتین و دیگر ملزمان مفرور ہیں۔ علی وزیر اور دیگر کے خلاف سہراب گوٹھ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین