• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کالج پرنسپل کا ریجنل ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی برائے خواتین کریم آباد کراچی کی پرنسپل نے ریجنل ڈائریکٹر ایس ٹیوٹا(سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ویکیشنل اتھارٹی) سید کمال مصطفی قریشی پرہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے خواتین کالج میں جاکر خاتون ٹیچر اور پرنسپل پرحملہ کیا، ایم ڈی ایس ٹیوٹا کے مطابق پرنسپل نے روتے ہوئے فون کیا اور سید کمال مصطفی قریشی کے جنسی حملے کے بارے میں آگاہ کیا ینجنگ ڈائریکٹر ایس ٹیوٹی آغا سہیل نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چیف سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہہےریجنل ڈائریکٹر سید کمال مصطفی قریشی کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف خاتون کو ہراسان کرنے کی تحقیقات کی جائے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر کمال مصطفیکا کہنا ہے ایسا واقعہ نہیں ہواریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے خاتوں افسر نے یہ حرکتکی ہے،کالج کے دورے کے بعد خاتون پرنسپل سمیت کالج کے 21 افراد نے مجھے رخصت کیا سید کمال مصطفے قریشی نے کہا کہ ایم ڈی نے بغیر تحقیقات کے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

تازہ ترین