• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

گھارو (نامہ نگار) بدھ کے روز کے الیکٹرک حکام کی جانب سے دھابیجی میں لائن کی مرمت کے سلسلے میں کھدائی کے دوران بجلی کا کیبل کٹ گیا جس سے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے باعث سیکنڈ فیز کے 4پمپ بند ہو گئے جسکے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔جبکہ پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ قطر کی مرکزی لائن نمبر 5 ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی جسکے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی مذکورہ مقام پر جمع ہو گیا اور بڑا علاقہ زیرآب آ گیا ۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ گھارو ڈویژن سول کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر لعل محمد سموں اور ایگزیکٹیو انجینئر اقبال پلیجو نے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر پھٹنے والی لائن کا والو بند کروا کر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین