کرک سمادھی واقعہ، پولیس افسران سمیت12اہلکار ملازمت سے برخاست
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک سمادھی واقعہ، پولیس افسران سمیت12اہلکار ملازمت سے برخاست

کرک(نمائندہ جنگ)کرک سمادھی واقعہ میں غفلت برتنے پر2 پولیس افسران سمیت 12 اہلکار ملازمت سے فا رغ، ملازمت سے برخاست کئے جانیوالوں میں دو ایس ایچ اوز شامل، ڈی پی او اور ڈی ایس پی کو معطل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیری سمادھی واقعے میں غفلت برتنے پر انسپکٹر جنرل پولیس ثناء ﷲ عباسی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او کرک عرفان ﷲ اور ڈی ایس پی بانڈہ شیر فضل کو کھڈے لائن کرتے ہوئے سی پی او حاضری کی ہدایت کردی جبکہ تھانہ ٹیری ایس ایچ او رحمت ﷲ، تھانہ بانڈہ ایس ایچ او مجیب ﷲ، اے ایس آئی سمیت بارہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید