• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ ٹویٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ براڈشیٹ ٹویٹ عمران خان کیخلاف چارج شیٹ ہے، کمپنی نے حکومتی مشیروں کا منہ کالا کر دیا،براڈشیٹ نے پاکستان کے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا ، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ منی لانڈرنگ آج ہو رہی ہے، مشرف دور میں کچھ نیب زادے اور کچھ نیب زدہ بنے، کمپنی کو مقدمہ بنانے کیلئے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے صبح صبح ایک ٹوئٹ کے ذریعے میڈیا کو بھی واسطہ دیا اور اپنے سیاسی مخالفین کو بھی واسطہ دینے کی کوشش کی کہ آئیں سب ملکر براڈ شیٹ کی بات کرتے ہیں،خدا کیلئے چار سو ارب کی چینی چوری ، سوا دوسو ارب کا آٹا چوری ،122ارب کی ایل این جی چوری ،پانچ سو ارب سے زائد دوائیاں چوری ہوئی ہیں۔

تازہ ترین