• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی نئی فلم کا ٹیزر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

پرینتی چوپڑا کی نئی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘  کے ٹیزر کے مطابق اداکارہ کو لندن میں دکھایا گیا ہے جہاں وہ گھبراہٹ کی حالت میں ایک ٹرین کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

فلم کی سامنے آنے والی مختصر جھلکیوں کے مطابق پرینتی چوپڑا کے چہرے پر زخموں کے کافی نشانات بھی ہیں۔ یہ فلم 26 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا ٹیزر سامنے آنے کے بعد پرینتی چوپڑا کی کزن پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہیں اداکارہ پر فخر ہے اور وہ اس فلم کا مزید حصہ دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی ریلیز کئی بار ملتوی کردی گئی تھی۔

تازہ ترین