• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ ڈیمی لوواٹو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں پرفارم کریں گی

مشہور امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لوواٹو نے اپنے مداحوں کو ایک حیران کر دینے والی خبر سے آگاہ کر کے ان کو بےحد خوش کردیا۔

ڈیمی لوواٹو 20 جنوری کو جوزف بائیڈن کی بطور صدر تقریب حلف برداری میں شرکت اور پرفارم کریں گی۔

28 سالہ ڈیمی لوواٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ انہیں جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جب مجھے تقریب میں پرفارم کرنے کا کہا گیا تو میں حیران ہوگئی اور کچھ کہہ نہ پائی۔


ڈیمی لوواٹو نے جیسے ہی یہ اطلاع اپنے مداحوں کو دی اس کے فوری بعد سے ہی ان کے اکاؤنٹ پر مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

گلوکارہ کے اکاؤنٹ پر 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے ان کے پیغام کو پسند کیا۔

20 جنوری کو نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں دیگر مشہور شوبز شخصیات بھی پرفارم کریں گی۔ یہ تقریب مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

تازہ ترین