• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا عزیز کا کونسا خواب پورا ہوگیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) کا حصہ بننا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں دکھانے کے لیے یہ سب سے بہترین موقع ہے اور مجھے اس فیسٹیول کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم تمام ابھرتے ہوئے اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے بہترین جگہ ہے جس میں مکمل اسکالر شپ کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’انٹر سروس پبلک ریلیشن‘ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔

تازہ ترین