• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللّٰہ قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق راؤ انوار کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار راؤ انوار کے وکیل پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ ٹرائل کورٹ کے آرڈر میں کیا غلطی ہے؟

راؤ انوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018ء میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ضمانت ملی ہے، وہ 2018ء سے ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوتے آئے ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں 99 گواہ شامل کیئے گئے ہیں، جبکہ اب تک 59 گواہوں کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے۔

راؤ انوار کے وکیل نے عدالت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، ٹرائل کورٹ جب نوٹس جاری کرے گی، راؤ انوار پیش ہوں گے۔

عدالت نے سوال کیا کہ ہم ٹرائل کورٹ کو حکم دیں کہ کیس روز کی بنیاد پر چلائیں؟


راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ ہم درخواست واپس لے رہے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔

تازہ ترین