• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللّٰہ قتل، راؤ انوار کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم


سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللّٰہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انواراوردیگرکی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کے دوران راؤ انوار کے وکیل کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو پیش ہو کر ہر حال میں دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس کے کے آغا کا کہنا ہے کہ اگر ایک وکیل پیش نہ ہو تو دوسرا وکیل پیش ہو کر دلائل دے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ کیس کو جان بوجھ کر لٹکایا جا رہا ہے، لگتا ہے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیئے جا رہے ہیں۔

جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار کے وکیل سندھ ہائی کورٹ حیدر آباد سرکٹ بینچ میں مصروف ہیں۔


راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کے لیے نقیب اللّٰہ کے والد نے درخواست دائر کی تھی۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے راؤ انوار کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین