• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کو کچرے سے پاک کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک روز باقی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا شاہراہوں پر صفائی آپریشن جاری ہے، اب تک 20 ہزار ٹن کچرا اٹھا یا جا چکا ہے۔

لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کی ڈیڈ لائن میں ایک روز رہ گیا،  شہر کی صفائی میں بہتری نہ آسکی گلیوں بازاروں میں کوڑے کا ڈھیر جگہ جگہ موجود ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے منتخب شاہراہوں پر صفائی آپریشن جاری ہے، قلعہ گجر سنگھ، مخلپورہ، ایمپریس روڈ، میاں میر روڈ میں کچرا موجود ہے۔

شاہدرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دی جارہی ہے، میاں اسلم اقبال نے 15 جنوری کی زیرو ویسٹ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور مشینری فیلڈ میں کام کر رہی ہے، اب تک 20 ہزار ٹن کچرا اٹھا یا جا چکا ہے۔

تازہ ترین