• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لٹر ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے اضافے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری جزوی طور پر مسترد کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں صرف 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافے کی سمری بھی مسترد کردی گئی، جبکہ وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگی۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 73 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 71 روپے 81 پیسے ہوگی۔

تازہ ترین