احتساب عدالت میں سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی بھرتی سے متعلق ریفرنس کی سماعت میں گواہ کی جانب سے عدالت میں بیان قلمبند کروا دیا گیا، عدالت نے مزید سماعت 4فروری تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی بھرتی سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق ایم ڈی پیٹرولیم عمران الحق،سابق ڈپٹی ایم ڈی یعقوب ستار اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت میں گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کروایا گیا، بیان پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہ اپنا بیان جاری رکھیں اور سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔
سابق وزیراعظم وہ دیگر پر پاکستان اسٹیٹ آئل میں سابق ایم ڈی کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 138 ملین کا نقصان پہنچایا ہے۔