• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ضلع غربی کی 9 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع غربی کی تین سب ڈویژنز کی 9 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

مذکورہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 15 جنوری سے 29 جنوری تک ہوگا۔

ضلع غربی کی جن یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اورنگی ٹاون، مومن آباد اور منگوپیر کی یوسیز شامل ہیں۔ 


اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ  تمام کاروباری افراد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

اس میں کہا گیا کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن ممکن اقدامات کرے گی۔

تازہ ترین