• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی کے ضلع غربی اور کیماڑی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

شہر قائد کے ضلع غربی کے 2 سب ڈویژن منگھوپیر اور اورنگی کے علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں کورونا کے مثبت کیسسز کی تعداد 93 اور کیماڑی میں 70 ہے۔

متعلقہ علاقوں میں ڈبل سواری، سماجی تقریبات، تجارتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق لوگوں کی نقل و حرکت پر سختی سے پابندی عائد ہوگی۔


کریانہ، بنیادی ضروریات، میڈیکل اسٹورز مخصوص اوقات میں کھلے رہیں گے۔

حکم نامے کے مطابق تمام دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی، جبکہ ان علاقوں میں آنے والے صنعتی یونٹ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

اسپتالوں میں مریض کے ساتھ صرف ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔ 

متعلقہ علاقوں میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسز کو آنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ان گلیوں اور علاقوں میں حکومت ضرورت مند افراد کو راشن فراہم کرے گی۔

تازہ ترین