آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا میں 70 سال بعد خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا میں تقریباً ستر برس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ مجرمہ ایک حاملہ خاتون کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کرنے اور اُس کے رحم مادر کو کاٹ کر بچے کو نکال لینے کے الزام میں قصوروار قرار پائی تھی۔ مجرمہ لیزا مونٹگومیری کو گزشتہ روز انڈیانا میں ٹیرے ہوٹ جیل کمپلکس میں زہر کا انجکشن لگا کر موت کی سزا دی گئی۔ مونٹگومیری کی سزائے موت سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے آخری مرتبہ 18 دسمبر 1953 میں بونی براؤن ہیڈی کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ انہیں ایک چھ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے جرم کی سزا میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید