گھوٹکی (آئی این پی ) گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں گیارہ ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ گھوٹکی کی ستارہ مہر اور عبدالشکور نے راولپنڈی کی عدالت میں شادی کی تھی، ستارہ مہر نے کہاہے کہ بااثر وڈیروں نے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے باوجود پولیس کوئی مدد نہیں کررہی،آج سکھر کی عدالت میں پیشی ہے، خدشہ ہے مارے جائیں گے۔