• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی 70سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی اشاعت مکمل‘ رونمائی عنقریب ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں صحافیوں کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب “From Layoffs to Lashes: PFUJs 7-year fight for freedom” کی اشاعت مکمل کرلی گئی‘ رونمائی عنقریب کردی جائے گی۔ پاکستان میں صحافیوں کی جدوجہد کی تاریخ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے گرفتاریوں، جیلوں، کوڑوں اور نوکریوں سے برطرفیوں سے عبارت ہے۔ صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ملک میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کی تحاریک میں ہمیشہ صف اول کے سپاہی رہے ہیں اور یہ جدوجہد 70 سالوں پر محیط ہے۔ پی ایف یو جے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کتاب آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے سفر میں آنے والے چشم کشا واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ 500 صفحات پر مشتمل کتاب میں 50 مضامین ہیں، جن میں 20 سے زائد انگریزی زبان میں ہیں۔

تازہ ترین