• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس پر فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن پر احتجاج کرینگے، ن لیگ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں تسلیم کرلیا ہے کہ 23غیر ملکی اکاؤنٹس سے پیسہ آیا ہے اور ایجنٹس کے ذریعہ آیا ہے۔

کہا گیا کہ غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہو گی جبکہ چیک کے ذریعے غیر قانونی اکاؤنٹس کے ذریعہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں موصول ہوئے اور ان چیکوں میں تمام عہدیداران اور تحریک انصاف کے صدر عمران خان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

2014سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نہیں دے رہی ہے، فارن فنڈنگ کیس پر فیصلے کیلئے 19 جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن پر احتجاج کریگی، مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی قیادت میں الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے جائیگی۔ 

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی فنڈنگ ہوئی ہے تو 19جنوری کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اب وہ فیصلہ لینے جا رہی ہے اور ریلی کے تمام انتظامات ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین