• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادوچھا ڈیم پر کام کا آغاز، تین سال میں مکمل ہو گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)6429ملین روپے کےدادوچھا ڈیم پرجمعرات کو کام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہر غلام عباس ہرل،اے اس پی صدر،سمال ڈیم آرگنائزیشن کے ایس ڈی او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ بھاری مشینری کی ڈیم سائیٹ پر آمدو رفت شروع ہوگئی۔پہلے مرحلے میں ڈائیورشن(فلو پائپ) اور سپل وے کا کام ہو گا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ددوچھا ڈیم راولپنڈی شہر سے 25 کلومیٹرکی مسافت پر روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب دریائے لنگ پرتعمیر کیا جارہا ہے ۔ ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی شہر کو 25 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ ڈیم کی کل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت60 ہزار ، ڈیڈ لیول 15 ہزارجبکہ لا ئیو سٹوریج کپیسٹی 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔
تازہ ترین