• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤنڈ ایکٹ کی پابندی سے فنکار معاشی بحران میں مبتلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کی طرف سے ٹبہ مسعود پور ملتان میں ساؤنڈ ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کا اہتمام طبلہ نواز ریاض خان ملتانی نے کیا تھا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا کہ فنکاروں کے گھروں میں فاقے ہیں ۔ ساؤنڈ ایکٹ کی پابندی نے فنکاروں کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے ، پروگراموں کی بندش سے شادی خوشی کے موقع پر بھی ثقافتی تقریبات ختم ہو چکی ہیں ۔ حکومت بلا تاخیر ساؤنڈ ایکٹ ختم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور میں بیٹھے حکمرانوں کو وسیب کے فنکاروں کا کوئی احساس نہیں ۔ جب تک صوبہ نہیں بنے گا ، وسیب کے مسئلے حل نہیں ہونگے اور وسیب کے فنکار بھوک مر رہے ہیں، اس موقع پر سرائیکی سنگر ثوبیہ ملک اور روبینہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین