• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ نیاپاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا ، نہ کوئی سوچ سکتا تھا، بڑی محنت کرکےان لوگوں نے لاہور کو کچرا کنڈی بنایا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیا پاکستان جتنا نیا رہا، جتنی تبدیلی آئی وہ عوام نے دیکھ لی ہے، اسلم اقبال ابھی تک 1990ء کی دہائی میں رہتے ہیں،ان کےحلقےمیں اسپیڈ بریکر بنانے کے بینرز لگے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوڑا اٹھانا لوکل گورنمنٹ کا کام ہوتا ہے، یہ لوکل باڈیز کا الیکشن نہ کراسکے،تین مختلف ڈیڈ لائنز کوڑا اٹھانے کی دیں، کرنے کے کام ان سے نہیں ہوئے،ان کو ناحقائق سےکچھ لینا دینا ہوتا ہے نہ ان کے پاس تجربہ ہے۔

ترجمان نون لیگ پنجاب نے کہا کہ آج لاہورکی آبادی 1 کروڑ 10لاکھ ہے، 40پچاس کلومیٹر تک پھیل چکا ہے،ایل ڈبلیو ایم سی آپ نے بند کرا دی، عالمی اداروں کویہاں سے ذلیل کرکے نکالا گیا۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ آپ کروڑوں میں جوصفائی کرسکتےہیں وہ کرکےدکھا دیں کیسے ہوگی، بڈز کا میرے پاس آفیشل لیٹر موجود ہے،شہباز شریف نے ترکش کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، مذاکرات کرکے رقم بچائی گئی۔

ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف نے باہر سے انٹرنیشنل ماہرین کو بلایا، صفائی کے ماہرین کی تجاویز لیں،مشینوں، برشز کے ساتھ سڑکوں کو دھونا،بہت محنت سےکام کیا،جبکہ انہوں نے شہباز شریف کےبغض میں بڑی محنت سے اسے تباہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی پیک عملاً پاکستان سے رول بیک ہو چکا ہے، لاہور کی عوام کہتی ہے ترک کمپنی البراک نے بڑا اچھا کام کیا،تقابلی جائزہ چیخ چیخ کر کہتا ہے کتنا اچھا کام ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہربات کا الزام شہباز شریف پر ڈال دینا ان کی پرانی عادت ہے، شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کو روزگار دیا،بجلی کے منصوبے لگائے،پنجاب میں وائی فائی دیا جو اب بند ہوگیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ انہوں نے البراک کا کنٹریکٹ رینیو نہیں کیا، مشنری پر قبضہ کرلیا تو وہ کیسےکام کرتے،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانے کا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ تحریک عذاب نے 6 سال بعدفارن فنڈنگ کیس کا جواب جمع کرایا ہے،الیکشن کمیشن کے باہر جائیں گے اور اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو اس وقت پورے ملک، ہرسیاسی جماعت کا بیانیہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کےایم پی اے، ایم این ایز عمران خان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں الیکشن نہ کرانا ہم مرجائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایک کلپ بریف کیس لینے دینے کا موجود ہے۔

شہزادا کبر کے خلاف 22 کروڑ عوام کیطرف سے ہتک عزت کا دعویٰ ہونا چاہیے،اس شخص نےاپنی نوکری کیلئے پاکستان کی سیاست میں گندے طریقے متعارف کرائے۔

تازہ ترین