وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے اباڑو گھوٹکی میں نادرا دفتر کا افتتاح کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر کو نادرا اباڑو گھوٹکی آفس میں دی جانے والی تمام سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ نومبر میں گھوٹکی دورے میں عوام نے اس آفس کا مطالبہ کیا تھا جو آج پورا ہوگیا۔
اسد عمر نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، گھوٹکی کی عوام کے لیے جدید سہولیات والا نادرا آفس دو نہیں ایک پاکستان کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا اباڑو گھوٹکی آفس میں اسپیشل افراد کے لیے خاص سہولیات رکھی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا نے جس تیز رفتاری سے کام مکمل کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔