وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی سائنوفارم سے کورونا وائرس کی 12 لاکھ ویکسین خریدی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی سے ویکسین خریداری کابینہ کمیٹی کافیصلہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ویکسین2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت لگائی جائیں گی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نجی شعبہ یا کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔