• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، کورونا ویکسین کی سپلائی کیلئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم قائم


پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی مینجمنٹ کیلئےنیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (نمز) قائم کردیا گیا ہے۔

نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے این سی او سی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیرداخلہ، وزیرتعلیم اور معاون صحت شریک ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کیلئےنیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (نمز) کا قیام نادرا،این آئی ٹی بی ، وزارت صحت کےتعاون سے عمل میں آیا۔


این سی اوسی کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر بذریعہ ایس ایم ایس، انٹرنیٹ شہریوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی

کورونا ویکسین کی امیونائزیشن اسکیم سے شہریوں کو جلد آگاہ کیا جائےگا، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کی سہولت جنوری سے دستیاب ہوگی ،این سی اوسی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کیلئے ویکسین ساز اداروں سے رابطے میں ہے۔

تازہ ترین