ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی مسافروں کے لیے متبادل بندوبست کر لیا گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہاز کو ملائیشیا میں روکے جانے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا میں مسافروں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، مسافر کوالالمپور سے آج رات گئے روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسافر ای کے 343 کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔