• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی سربراہ کا ایران کیخلاف 3 متبادل آپشنز تلاش کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایران کے خلاف 3 متبادل آپشنز تلاش کرنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا نے تل ابیب کے اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ کے انکشاف کے حوالے سے کہا کہ متبادل آپشنز ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ ایٹمی کاروائی روکنے کے لئے ہوں گے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق آپشنز تیار کرنے کا ذمہ اسرائیلی فوج میں قائم ایران سے متعلق ڈائریکٹوریٹ کو سونپا گیا ہے۔ 


ادھر اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چند برسوں میں ایران نے ایٹمی پروگرام کی تیاری میں کافی پیش رفت کی ہے۔ ایران کی پیش رفت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت ایٹمی ہتھیار تیار کرنا چاہتی ہے۔ 

جبکہ اسرائیلی اخبار نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول سے ایران کےجو بائیڈن پر دباؤ ڈالنے کیلیے راہیں ہموار ہوں گی۔

جو بائیڈن انتظامیہ کے ذمے داران اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس آئیں گے۔

تازہ ترین