• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں ایران کے حامیوں پر بدترین اسرائیلی بمباری، 57 جاں بحق

دمشق /واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )اسرائیل نے شام کے مشرقی علاقے میں حالیہ برسوں کے دوران بدترین فضائی کارروائی کرتے ہوئے بشارالاسد حکومت کے 57 حامیوں کو ہلاک کر دیا۔دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ہماری فراہم کردہ معلومات پر اسرائیل ایرانی ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے۔امریکی عہدیدار نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل نے مشرقی شام میں ایک بڑا حملہ کیا ہے۔امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی بمباری سے ایران کے جوہری پروگرام کے اجزاء پر مشتمل گوداموں کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز دیر الزور میں ہونے والا حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے عراقی سرحد سے متصل مشرقی علاقے دیرالزور میں مختلف مقامات میں 18 حملے کیے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں شامی فورسز کے 14اہلکار، عراقی ملیشیا کے 16 اہلکار اور ایرانی حمایت یافتہ فاطمیہ بریگیڈ کے 11 افغان اہلکار مارے گئے ہیں۔

تازہ ترین