• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا، PIA کا طیارہ روک لیا، لیز کی رقم کا تنازع لندن عدالت میں زیرسماعت، مقامی ہائیکورٹ نے طیارے کو کوالالمپور ایئرپورٹ چھوڑنے سے منع کردیا

ملائیشیا، PIA کا طیارہ روک لیا، لیز کی رقم کا تنازع لندن عدالت میں زیرسماعت


کراچی، اسلام آباد، کوالالمپور ( اسٹاف رپورٹر ، ایجنسیاں /ٹی وی رپورٹ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک طیارہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر قبضے میں لیا گیا، طیارے کو لیز کی رقم کے تنازع پر روکا گیا، جسکا مقدمہ لندن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ملائیشیا کی مقامی ہائیکورٹ نے طیارے کو کوالالمپور ایئرپورٹ چھوڑنے سے روک دیا، ہائیکورٹ نے PIA کے 2طیاروں کو روکنے کا حکم دیاہے، وہاں موجود جہاز کو حکام نے تحویل میں لے لیا، مقدمے کی اگلی سماعت 24جنوری کو ہوگی۔ 

دوسری جانب پی آئی اےکے ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل انتظام سے مسافروں کو پاکستان بھیج دیا گیا، صورتحال ناقابل قبول ہے ، ملائیشیا ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا ایک طیارہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر قبضے میں لیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاملے پر برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التواء ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777طیارہ کوالالمپور ایئر پورٹ پر مقامی حکام نے قبضہ میں لے لیا ہے، پرواز پی کے 895 کراچی سے کوالالمپور پہنچی تھی، پی آئی اے نے حکومت پاکستان سے معاونت طلب کرتے ہوئے معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھانے کی درخواست کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پرقبضہ میں لیا گیا ہے، ایئر لائن نے 2015 میں بوئنگ 777 طیارہ ویتنام کی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریبا 14ملین ڈالر ہے، عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضہ میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی، طیارہ ملائشیا کی مقامی عدالت کے حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، لیز پر لئے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی۔ 

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں طیارہ قبضے میں لیا گیا۔

اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التوا دوسرے فریق کے مابین قانونی تنازع سے متعلق یک طرفہ فیصلہ ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ یہ ایک ناقابل قبول صورتحال ہے اور پی آئی اے نے سفارتی چینلز کے ذریعہ اس معاملے کو اٹھانے کے لئے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل کی ہے اور انکے سفر کے متبادل انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ 

ترجمان نے کہاکہ طیارہ روکنا ناقابل قبل عمل ہے۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ معاملہ سفارتی محاذ پر اٹھایا جائے۔عبد اللہ نے کہاکہ مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور مسافروں کی وطن واپسی کیلئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا ہے جبکہ جہاز کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے، جہاز کے عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ادا رقم مبینہ طور پر14 ملین ڈالرز ہے، ادائیگی کے حوالے سے لندن میں معاملہ ثالثی کے مراحل میں ہے۔ 

ادھر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی طیارے کو روکے جانے کے معاملے پر ہائی کمیشن متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسافروں کے لیے متبادل بندوبست کر لیا گیا ہے، مسافر کوالالمپور سے آج رات گئے روانہ ہونگے۔ 

جیو نیوز کے مطابق ذرائع بتاتے ہیں کہ پی آئی اے نے 2015 میں آئریش لیزنگ کمپنی ائیر کیپ سے دو بوئنگ 777 طیارے ڈرائی لیز پر لینے کا معاہدہ کیا، ائیر کیپ نے ویتنام کی فضائی کمپنی سے طیارے لے کر دے دیئے۔ 

تازہ ترین