• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمور علی خان نے گائے کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے۔

حال ہی میں تیمور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گھر کے دروازے پر ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص تیمور کے گھر کے باہر ’گائے‘ کے ساتھ موجود ہے اور وہ ’بین‘ بجا رہا ہے۔


بین میں شخص گانوں کی دھن بجا رہا ہے جبکہ سامنے کھڑا تیمور گائے کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے مزید بجانے کا کہتا ہے۔

اس کے بعد تیمور علی خان گائے کے سر پر ہاتھ بھی پھیرتے ہیں۔ ننھے تیمور کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تازہ ترین