• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ : ساتھی مزدورنے ایک سالہ معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )  شیر خوار  کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالاملزم کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ گاؤں نگور،موترہ میں کاشتکار احمد علی اور اس کے اہل خانہ اپنے ایک سالہ بیٹے  عمران کو قریبی ڈیرے پر سلا کر کھیتوں میں گندم کی فصل کاٹنے چلے گئے جہاں ان کے ساتھی مزدور ملزم اللہ بخش سکنہ  وہاڑی نے معصوم بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ موترہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ بچے کو سول ہسپتال ڈسکہ میں داخل کروا دیا گیا  ۔ 
تازہ ترین