آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تاجر کو گولی کے ہمراہ بھتے کی پرچی بھیجنے والا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی تیسر ٹاون سے گولی کے ہمراہ تاجر کو بھتے کی پرچی بھیجنے وا لے ملزم شہباز خان کو گرفتار کرلیا۔،ترجمان رینجرز کے اعلامیے کے مطابق ملزم بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم نے 9جنوری کو سرجانی تیسر تاون میں تاجر کو 5لاکھ روپے بھتہ کی پرچی بھیجی اور بھتہ نہ دینے پر بیٹے کو اغواء کرنے کی دھمکی بھی دی تھی ،ملزم نے تاجر کو مختلف مقامات پر بلانے کو کہا جہاں پر رقم وصول کرنی تھی ۔ گرفتار ملزم سے مزید معلومات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید