• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں خواتین پولیو ورکرز کی ہمت و حوصلے کو سلام پیش کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں خواتین پولیو ورکرز کی ہمت و حوصلے اور عزم کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ جذبہ ہی پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’موسم کی سختی، شدید برفباری اور خون جما دینے والی سردی بھی پولیو ورکرز کے عزم و حوصلے کو سلام ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ورکرز اپنا فریضہ ادا کررہی ہیں۔‘


 جرمن سفیر نے کہا کہ ’اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان مشکل گزار راستوں سے گزر کر آپ کے دروازوں پر پہنچنے والوں کا مقصد پورا ہو، بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔‘

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو پولیو ورکرز دشوار راستوں میں سے گزر کر گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

جس علاقے میں یہ خواتین ورکرز کام کررہی ہیں وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔

تازہ ترین