آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا، عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پہلی بار عوامی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے، دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے اسپتال بنا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے، ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا۔


پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کیئے گئے۔

قومی خبریں سے مزید