• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقد تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ  43 کلو میٹر طویل سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر سے نقل و حمل میں بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پرائیویٹ پارٹنرز کے ذمہ ہوگی۔

تازہ ترین