آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PIA کے مسافر متبادل پرواز سے آج اسلام آباد پہنچیں گے

پی آئی اے کی کوالمپور میں روکے جانے والی پرواز کے مسافر متبادل پرواز کے ذریعے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر براستہ دبئی پرواز ای کے 614 کے ذریعے رات 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ 54 مسافر براستہ دوحہ پرواز کیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچیں گے۔

پی آئی اے کا زمینی عملہ دبئی اور دوحہ میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو صبح کا ناشتہ پیش کیا گیا اور ان کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید