آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداکار سونو سود نے درزی کی دکان کھول لی


غریبوں کے مسیحا سمجھے جانے والے اداکار سونو سود نے اب درزی کی دکان کھول لی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انھیں کپڑے سیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس ویڈیو کے کیپشن میں سونو سود نے لکھا کہ ’یہ سونو سود کی درزی کی دکان ہے، یہاں مفت میں سلائی کی جاتی ہے۔‘


ساتھ میں انھوں نے خود کو ہی ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ ’پینٹ کی جگہ نکر بن جائے، اس کی ہماری گارنٹی نہیں ہے۔ 

جیسے ہی اداکار نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کی تو یہ دیکھتے ہیں دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آنے لگے۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں سونو سود کے خلاف ممبئی میں ایف آئی آر درج کروانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی تھی۔

میونسپل کارپوریشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ سونو سود نے اپنی رہائش کو بغیر اجازت ایک ہوٹل میں تبدیل کردیا، ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

خیال رہے کہ کچھ ہفتوں قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے سونو سود نے تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جس کے لیے اپنی جائیدادیں گروی رکھوائی تھیں۔

سونو سود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جن کے کام کو سراہا بھی جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید