• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی بھی مردم شماری پر ایم کیو ایم فیصلے سے متفق ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جلد دوبارہ مردم شماری ہونے کی نوید سنادی۔

کراچی میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اہم وفد متحدہ کے مرکز پر آیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان گفتگو کا اہم نکتہ مردم شماری رہا، سابقہ مردم شماری پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔


خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھی مردم شماری پر ایم کیو ایم کے فیصلے سے متفق رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو مردم شماری کے نتائج کو اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) میں بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان گفتگو میں یہ فیصلہ بھی ہوا ہے کہ دوبارہ سے مردم شماری جلد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بھی دونوں جماعتوں کی قیادت نے اس فیصلے کی تجدید کی ہے۔

تازہ ترین