• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کا مراد شاہ، اسد عمر اور MQM سے سوال

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر اسد عمر اور متحدہ قومی موومنٹ سے سوال پوچھ لیا۔

جماعت اسلامی کی طرف سے کراچی کے حقوق کے لیے شہر بھر میں دھرنے جاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن دسٹرکٹ سینٹرل میں خطاب کے دوران کہا کہ پوچھتا ہوں کہ مراد علی شاہ، اسد عمر اور ایم کیو ایم بتائے شہر قائد کے لیے اُنہوں نے کونسا نیا منصوبہ بنایا ہے؟

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ ن لیگ کی حکومت کی دین تھا، پوچھتا ہوں موجودہ حکومت نے کراچی میں کونسا نیا منصوبہ بنایا ہے؟


حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سابق میئر کراچی نعمت اللّٰہ خان ایڈووکیٹ مرحوم نے گرین لائن کی مخالفت کی تھی اور ماس ٹرانزٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر پر کئی برس حکمرانی کرنے والی ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ شہر کی صورتحال دیکھنا ہو تو ڈسٹرکٹ سینٹرل کو دیکھا جاتا ہے، آج یہ کراچی کا تباہ شدہ ضلع ہے، ویسے تو تمام ہی اضلاع کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین