• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تحفظات کے باوجود مقامی کورونا ویکسن لگانے کا عمل شروع

بھارت میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین بڑے پیمانے پر عوام کو لگائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

مقامی کمپنی کی تیار کی گئی کوویکسین (Covaxin) ویکسین کی افادیت اور تحفظ پر بھارت میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

بھارت میں طبی ماہرین پریشان ہیں کہ حکومت نے ویکسین کی افادیت کے حوالے سے ڈیٹا کا انتظار کیے بغیر جلد بازی میں مقامی کمپنی کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔


کوویکسین کا ابھی بھارت میں تیسرے مرحلے کا ٹرائل جاری ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے رضاکاروں کے پاس ویکسین لگوانے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔

تازہ ترین