• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس میں اب تک 122تبدیلیاں ہوچکی ہیں، ڈاکٹر اقبال

جامعہ کراچی ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر اقبال چوہدری کا کہنا ہے کہ وائرس پر تحقیق کے لیے پورے ملک سے سیمپل لیے گئے، وائرس میں 30ہزار سے زائد خلیات ہیں، جو انسانی جسم میں شامل ہوکر نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس پرتحقیق کا کہا گیا، تحقیق میں پتہ چلا کہ اس وائرس میں اب تک 122تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹراقبال نے کہا کہ وائرس مختلف ہوجائے گا توویکیسن کام نہیں کرے گی، وائرس مختلف ہونے سے علاج اور احتیاطی تدابیر بھی مشکل ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ وائرس کی تبدیلی کو جانچنا ضروری ہوتا ہے، جنوبی افریقا اور برطانیہ میں وائرس کے دو مختلف اقسام دیکھنےمیں آئی۔

ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ وائرس پر تحقیق کے لیے پورے ملک سے سیمپل لیے گئے، وائرس میں 30ہزارسےزائد خلیات ہیں،جوانسانی جسم میں شامل ہوکر نقصان پہنچاتے ہیں، اس وائرس میں اب تک 122تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی 32تبدیلیاں ایسی ہےجو نقصان پہنچاتی ہیں۔

تازہ ترین