• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئسکریم میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

چین سے پوری دنیا میں پھیل کر عالمی وبا کی صورت اختیار کرنے والے وائرس کی اب آئسکریم میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔


شمالی چین کی فوڈ کمپنی کی تیار کردہ متاثرہ آئس کریم کرونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات ضبط کرلیں ہیں۔

فوڈ کمپنی نے رواں ہفتے میونسپل سینٹر کو آئس کریم کے نمونے بھیجے تھے اور ان تمام میں کورونا  کے تمام ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

وبائی امور کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے آئس کریم کے بیچ کو جس خام مال کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کردہ دہی پاؤڈر شامل ہیں۔

تازہ ترین