سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1258 کیسز سامنے آگئے جبکہ صوبے میں اس وائرس سے 6 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 936 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1258 نئے کیسز سامنے آئے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3775 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک 2566118 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں مثبت کیسز کی تعداد 234654 نکلی ہے۔
اسی طرح صوبے میں اس وائرس سے متاثرہ 667 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 212933 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 17946 کیسز فعال ہیں جن میں سے 16977 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 956 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 872 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 99 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 1258 نئے کیسز میں سے 985 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی سے 384، ضلع شرقی سے 277، ضلع وسطی سے 133، ضلع کورنگی سے 112، ضلع غربی سے 42 اور ضلع ملیر سے 37 نئے کیسز سامنے آئے۔
اسی طرح حیدرآباد سے 50، سجاول 32، ٹنڈوالہیار 21، شہید بینظیرآباد سے 23 کیسز سامنے آئے۔
ضلع سانگھڑ میں 18، ٹھٹہ 17، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان 13-13 اور گھوٹکی میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع لاڑکانہ 9، نوشہروفیروز 6، شکارپور 7، جیکب آباد 5 ، میرپورخاص، سکھر اور عمرکوٹ 3-3 کیسز جبکہ خیرپور اور مٹیاری 2-2 ، بدین اور دادو سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا۔